کوسوو نے بھی اسائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے

کوسوو نے بھی اسائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے

فوٹو: فائل


یورپی مسلم ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے  سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے اسرائیل جانا تھا تاہم کوروناوائرس  کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ  سے تقریب کا انعقاد ورچولی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے معذرت کیوں کی؟

ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔

کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس طرح کوسوو وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک بن جائے گا۔

خیال رہے کہ کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں  اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کوسوو اسرائیل کو تسلیم کرنے والا پانچواں مسلم ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور موراکو اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔

چند روز قبل اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا تھا۔ اس بات کا اعلان اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: اسرائیل، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

متحدہ عرب امارات نے  تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق سفارتخانے کا قیام گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد عمل میں آیا۔


متعلقہ خبریں