وزیراعظم نے اسلام آباد ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بتایا جائے کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرجی 11 میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے  5 شہریوں کو کچل دیا جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے دوسری طرف سے آنے والی مہران کار اور ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے  میں مانسہرہ سے اے این ایف میں بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دینے پر آئے ہوئے 4 دوست جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا اور مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی سرفراز ورک کے مطابق  ڈرائیور فیاض کو حراست میں لیکر حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے رابطہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مبینہ طور پر ایک گاڑی میں بڑی سیاسی شخصیت کا شوہر اور بیٹا بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیں: شجاع آباد: ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

حادثے کا مقدمہ تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے جس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں