وزیراعظم نے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق پہلی ویکسین وزیراعظم  کی موجودگی میں ایک ڈاکٹر کو لگائی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوارکیں فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کورونا ویکسین لگانے میں امیر غریب کا فرق نہیں دیکھا جائیگا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ پورے پاکستان میں کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بڑا کرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین لگانے میں امیر غریب کا فرق نہیں دیکھا جائے گا۔

ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہو گا

انہوں ںے کہا کہ کورونا ویکسین ایک طریقہ کار کے تحت لگائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں