منشیات استعمال کرنے کا الزام: معروف یوٹیوبر کو جیل


متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں ایک مشہور سعودی یوٹیوبر کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہاش پذیر 18 سالہ یوٹیوبر اپنے اپارٹمنٹ میں دوستوں کے ہمراہ منشیات استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جنہیں بعد ازاں پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا۔

سعودی یوٹیوبر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے اپارٹمنٹ کے اندر تین چرس کے پودے اگائے ہوئے تھے۔

2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب اسٹارز کون؟

سرکاری ریکارڈ کے مطابق دبئی پولیس اور محکمہ انسداد منشیات کو کسی شخص نے یوٹیوبر سے متعلق ٹپ دی تھی۔

یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا

اس ضمن میں 32 سالہ اماراتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتار شخص کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں، کو دو مردوں اور خاتون کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے سعودی ملزم کو جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں