ہم برائیڈل کیٹیور وِیک: شوبز کے ستاروں کی کہکشاں ریمپ پر اتر آئی



لاہورمیں ہم برائیڈل کٹیور وِیک کے تیسرے دن بھی شوبز کے ستارے ریمپ پر جلوہ گر ہوئے اورعروسی ملبوسات میں کیٹ واک کی جبکہ گلوکار اذان خان اور عارف لوہار نے موسیقی کا جادو جگایا۔

اداکارہ ریشم نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک ریمپ پر اینٹری دی اور  ڈیزائنر نسا حسین کا عروسی جوڑا پہن کر واک کی۔

معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک میں اپنا مشہور گیت جگنی سنا کر ماحول کو گرما دیا۔

مزید پڑھیں: ہم ٹی وی نے برائیڈل ویک، شوکیس اور فیشن شوز کا رواج ڈالا، سلطانہ صدیقی

وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی ہم برائیڈل کیٹیور ویک میں شرکت کی اور کہا کہ  ہماری فیشن انڈسٹری فروغ پا رہی ہے اور پاکستانی ملبوسات دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم ٹی وی کو شو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام ڈیزائنر اور ماڈلز پاکستان کا روشن چہرہ پیش کر رہے ہیں.

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے برائیڈل کیٹیور ویک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی اور ڈیزائنرز پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے۔

درید قریشی نے کہا کہ برائیڈل کیٹیور ویک سے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا جارہا ہے۔ اس سال ہم ٹی وی نے ہم میوزک لیبل لانچ لیا ہے۔ پہلا گانا آذان سمیع کا لانچ کر رہے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں بھی کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں