جہانگیر ترین کہاں ہیں ؟


اوباڑو: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اپنے صاحبزادے علی ترین کے ہمراہ اپنی شوگر ملز اوباڑو (گھوٹکی) کا دورہ کیا۔

جہانگیر ترین نے اپنے فیس بک پیج پر دورے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ملز کے دورے کے دوران مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کو بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں جہانگیر ترین نے ملتان-سکھر موٹروے سے ملحقہ اپنی زرعی اراضی اور  JK Dairies کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فارم انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں