30 سال کے بعد

30 سال کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کون؟

 انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 30 سال کے ہونے کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں ۔

38 سالہ جیمز اینڈرسن نے زندگی کی تین دہائیاں دیکھنے کے بعد 23 کی اوسط سے 343 وکٹیں حاصل کیں۔

اینڈرسن نے انگلینڈ کی جانب سے اب تک 158 ٹیسٹ میچز کھیل کر 26.49 کی اوسط سے ریکارڈ 611 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کورونا میں مبتلا

ویسٹ انڈیز کے کونٹری والش نے 30 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد اپنے کیریئر میں 24 کی اوسط سے 341 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میگرا نے تیس سال کا ہونے کے بعد 20 کہ اوسط سے 287 وکٹیں لیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو چنائی ٹیسٹ میچ 227 رنز سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دوسری اننگز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں