80 سال کا دلہا 29 سال کی دلہن


جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنی والی 29 سالہ لڑکی نے 80 سالہ شخص سے شادی کر لی۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق تیرزیل رومس نامی خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے سوتیلے بچوں کو ماں والا پیار نہیں دی سکتی کیونکہ ان کی عمریں تیس سال کے قریب ہیں۔

قانون کی طالبہ نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو جب پہلی مرتبہ دیکھا تو مجھے ان سے کافی الفت اور کشش محسوس ہوئی، پہلی ملاقات کے بعد ہی ہم نے ایک دوسرے سے باقاعدہ ملاقات بھی شروع کر دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ والدین کی رضامندی کے بعد ہی ہم نے شادی کر لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں بطور صحافی مدعو تھی۔


متعلقہ خبریں