سینیٹ کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے انتخابات مارچ میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو جمع ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لیے جا سکیں گے۔ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران بھی تعینات کر دیے گئے اور 3 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔


متعلقہ خبریں