پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری سیریز منسوخ

پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری سیریز منسوخ

پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری سیریز منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کی نئی سفری پالیسی اور زمبابوے اور دبئی کے درمیان فلائٹ اپریشن مععطلی کے اعلان کے بعد پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ بورڈ نے باہمی طور پر خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہرارے کا جاری دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری کو کھیلا جانا تھا۔ تاہم اب قومی ویمن کرکٹ ٹیم 12 فروری کو پاکستان واپس لوٹے گی۔

مزید پڑھیں: سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی، احسان مانی

پی سی بی کے مطابق سیریز کا فائنل 20 فروری کو کھیلنا تھا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔

پی سی بی کے چیف ایگزکٹیو وسیم خان نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے لیکن امارات ایئر لائن کی جانب سے   ہرارے اور دبئی کے درمیان فلائٹ آپریشن 13 سے 28 فروری تک معطل کرنے کے اعلان  کے بعد ہمیں یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کی نازکی کو سمجھنے پر ہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ادھوری سیریز آنے والے وقتوں میں مکمل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امارت ایئر لائن نے ہرارے اور دبئی کے درمیان فلائٹ آپریشن 13 سے 28 فروری تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں