نصیبو لال کا شعیب اختر کو جواب

نصیبو لال کے گانے کی حکمرانی ختم ؟

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے تنقید کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ترانے ’ گروو میرا‘ سے متعلق گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

پی ایس ایل نے یوٹیوب پر ترانا بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں نصیبو لال ، آئمہ بیگ، طلحہ یونس اور طلحہ انجم نے ترانے اور ساتھی گلوکاروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

نصیبو لال نے کہا کہ میرا گروو میرا پیارا پاکستان اور یہ کیمرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے اور پہلے بار کام کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

’نصیبو لال پی ایس ایل کی رانی ہیں‘

آئمہ بیگ نے گانے سے متعلق اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سے تین سال سے منسلک ہوں، ایک مرتبہ پھر کام کر کے بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

گانے کے پروڈیسر زلفی نے کہا کہ گروو میرا پی ایس ایل سمیت تمام لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصیبو لال کی آواز کی گونج اسٹیڈیم میں پھیلی ہو اس تصور کے ساتھ ہم نے اس ترانے کی میلاڈی بنائی ہے۔

خیال رہے شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر ان کے بچے ڈر گئے اور تین دن ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے یہ گانا سنایا کیوں؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔ گروو میرا کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معانی تو پتہ کرلیتے ۔پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں، ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا۔


متعلقہ خبریں