کراچی: پی پی نے پی ایس 88 کا ضمنی انتخاب بھی جیت لیا

کراچی: پی پی نے پی ایس 88 کا ضمنی انتخاب بھی جیت لیا

کراچی: سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے انتخابی حلقے پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔

صورتحال اب عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے امیدوار یوسف مرتضیٰ بلوچ نے 24 ہزار 251 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی ہے۔

پی ایس 88 کے تمام 108 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے سید کاشف علی آئے ہیں جنہیں چھ ہزار 90 ووٹ ملے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو 4 ہزار 870 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ساجد احمد نے صرف 2 ہزار 635 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ دیگر 16 آزاد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔

سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ضمنی انتخاب: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی نے میدان مار لیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں پی پی امیدواران کی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں