وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گزشتہ اڑھائی سال میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق 2018 میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 509 ملین روپے تھے جو 2019 میں 35 فیصد کم ہو کر 339ملین روپے ہوئے اور 2020 میں مزید 49 فیصد  کم ہو کر 280 ملین روپے ہو گئے۔۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق 2018 میں وزیراعظم آفس کے اخراجات 514 ملین روپے تھے جو 2019 میں 40 فیصد کم ہو کر 305 ملین روپے ہوئے اور 2020 میں 29 فیصد کم ہو کر 334 ملین روپے ہو گئے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق سابق صدر  آصف زرداری نے 2 کیمپ آفسسز پر 3.6 ارب روپے، سابق وزیراعظم یوسف رضا کے 5 کیمپ آفسسز پر570 ملین، سابق وزیراعظم نواز شریف کے رائیونڈ کیمپ پر 4.3 ارب روپے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے 2 کیمپ آفسسز پر 572 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق سابق وزیراعظم  یوسف رضا کے 48 غیر ملکی دوروں پر 572 ملین ڈالرز، نواز شریف کے 92 دوروں پر 1.8 بلین، شاہد خاقان عباسی کے 19 دوروں پر 260 ملین، پرویز اشرف کے 9 دوروں پر 107 ملین جبکہ وزیراعظم عمران خان کے 26 دوروں پر 176 ملین خرچ کیے گئے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق دورہ امریکہ پر  آصف زرداری نے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز، نواز شریف 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ کیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

اسی طرح دورہ افغانستان پر زرداری نے 44 ہزار ڈالرز، نواز شریف نے 58ہزار ڈالرز جبکہ عمران خان  نے 9 ہزار 600 ڈالرز خرچ کیے۔

اسی طرح دورہ ڈیوس پر گیلانی نے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز، نواز شریف نے 7 لاکھ 61 ہزار ڈالرز جبکہ  وزیراعظم عمران خان  نے 52 ہزار ڈالرز خرچ کیے

دورہ  چین پر یوسف رضا گیلانی نے 2 لاکھ 88 ہزار ڈالرز، نواز شریف نے 10 لاکھ 60 ہزار جبکہ عمران خان نے 60 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پارٹی ترجمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد خرچہ کم کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد بڑے لیول کی مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں