بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے انگلینڈ میں ہونے والے دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1 لاکھ پاؤنڈز بیس پرائز کے ساتھ منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس ایونٹ میں شامل 500 کھلاڑیوں بشمول 253  غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں 36 پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم ڈیبو پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیس پرائز 80 ہزارپاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بیس پرائز 60 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

حسن علی کی 48 ہزار، بلال آصف کی ڈرافٹ میں بیس پرائز 32 ہزار پاؤنڈز جبکہ وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم، فخر زمان 40 ہزار پاؤنڈز بیس پرائز لسٹ میں شامل ہیں۔

اسی طرح کامران اکمل، حیدرعلی، فہیم اشرف سمیت 20 کھلاڑی بغیر بیس پرائز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 22 فروری کو ہوگا جس میں 500 سے زائد کھلاڑی ہونگے۔  دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کے لیے 28 سلاٹ دستیاب ہونگے۔


متعلقہ خبریں