سنہرے بالوں والی ’’دلہن بھوت‘‘ کون ہے ؟

سنہرے بالوں والی ’’دلہن بھوت‘‘ کون ہے ؟

لندن: گھر میں خوبصورت بالوں والی دلہن بھوت کی نقل و حرکت کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی جوڑے نے اپنے گھر میں دلہن بھوت کا دعوی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر شیئر کر دیں۔

برطانیہ کے علاقے میرس سائیڈ میں رہائش پذیر جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں سو رہے تھے کہ رات ساڑھے 12 بجے کسی شے کی آہٹ محسوس ہوئی اور انہیں محسوس ہوا کے گھر میں کوئی موجود ہے۔

جب گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی گئی تو وہ حیران رہ گئے کہ گھر میں خوبصورت بالوں والی دلہن کی دھندلی سی شبیہ نظر آ رہی ہے۔

برطانوی جوڑے کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ان کے اوسان خطا ہو گئے اور انہوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 200کلو وزنی بچہ سب کیلئے اچھی مثال

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تصاویر ایڈٹ کی گئی ہیں جبکہ ایک دوست نے تو بھوت سے نجات کے لیے گھر کو جلانے کا مشورہ دے ڈالا۔


متعلقہ خبریں