سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونا اسمگل

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1050 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔

پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی، وزیراعظم

کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔

انڈیکس 100 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 865 پر بند ہوا۔ آج دن بھر مجموعی طورپر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 230 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 129کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ انٹربینک میں ڈالر36 پیسے کی کمی سے 158.46 سے کم ہوکر 158.10 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں