میں آخری گیند تک لڑوں گا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بیان سن کر صدمہ ہوا۔ میں آخری گیند تک لڑوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کے لیے اتحادیوں اور اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہت اچھا الیکشن ہوا ہے اور اگر یہ اچھا الیکشن تھا تو پھر بُرا الیکشن کیا ہو گا ؟ الیکشن کمیشن کا بیان سن کر صدمہ پہنچا۔ الیکشن کمیشن ایجنسیز سے بریفنگ لیں تو ان کو پتہ چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پیسے چلانے کے منصوبے بنا رہے ہیں اور فضل الرحمان ہمیشہ سے ہی دو نمبر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پر بھاری ؟ کیا زرداری پیسے دیتا ہے اس لیے سب پر بھاری ہے۔ آصف زرداری دنیا بھر میں 10 پرسینٹ سے مشہور ہے اور اس پر فلیمیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سارے چور سمجھ رہے ہیں کہ مل کر عمران خان پر دباؤ ڈالو وہ این آر او دے دے گا۔ جتنا پیسہ ان کے پاس ہے ان کو خود نہیں پتا کہ کہاں کہاں پڑا ہوا ہے۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل ان کی کرپشن کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔ ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں بلکہ ن لیگ کے دور میں آیا اور اگر ہم پر پابندیاں لگ جاتیں تو آپ سوچ نہیں سکتے ملک کا کیا حال ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری ارب پتی بن جائیں اور ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے پاکستان ایک عظیم خواب تھا۔ قوم جب اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے تو مرجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم نے ملک میں کرپشن نہیں ہونے دیتی، ہمیں اپنے اخلاقیات کا پہلے ٹھیک کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قرضوں سے نکلنے کے لیے ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے اس کے لیے ہم نے میگا پروجیکٹ بنائے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے بعد ہم ایک اور ماڈرن سٹی بنانے جا رہے ہیں۔ جس سے اربوں کھربوں روپے ملیں گے جس سے ہم ملکی قرضے اتاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مہنگائی موجودہ صورتحال میں بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ پیسہ گرا ہے۔ مجھ پر سب سے زیادہ دباؤ مہنگائی کا ہے اور ہم نچلے طبقے کو فائدہ پہچانے کے لیے احساس پروگرام کا استعمال کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام لار ہے ہیں اس کے تحت کچن بنا رہے ہیں۔ ہم قدرتی، جغرافیائی اور معدنی طور پر مالا مال ہیں جبکہ ہمارے پاس نوجوانوں کی آبادی ہے ہم ان کو ہنرمند بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن اصلاحات میں الیکٹرک مشینیں لا رہے ہیں اور ملک میں دھاندلی سے بچنے کے لیے الیکٹرک مشینوں کا استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں