پن بجلی کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

فائل فوٹو


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں سال کے لیے پن بجلی (پانی سے پیدا ہونے والی) کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

56 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد  پن بجلی کا ٹیرف4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ ٹیرف میں 96 پیسے فی یونٹ نیٹ ہائیڈل پرافٹ بھی شامل ہے۔

پن بجلی کا پرانا ٹیرف3 روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا۔

مزید پڑھیں: عوام کو ایک جھٹکا: حکومت نے بجلی 1روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے تھے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں