چھوٹی گاڑی پر گھر کا سارا سامان

چھوٹی گاڑی پر گھر کا سارا سامان

فورڈ موٹر کمپنی کے ایف 150 پک اپ ٹرک کو ایک ایسی گاڑی ہے جو ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ بظاہر اس میں آپ گھر کا سارا سامان بھی ایک ہی سفر میں منتقل کرسکتے ہیں۔

ایسا ہی میکسیکو کے ایک رہائشی نے حال ہی میں ثابت کیا جب اس نے گھر کے فرنیچر سمیت ہر سامان کو اس پک اپ پر رکھ لیا اور دوسری جگہ روانہ ہوا۔ گھر سے سامان کی منتقلی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹک ٹاک وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس ویڈیو پر دلچسپ تنصرے کیے ہیں اور اس شخص کی مہارت کی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان ضبط

برطانوی اخبار دی میل کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اس کو ڈیلیٹ کردیا۔

میکسیکو کے رہائسی نے پک اپ پر کیبن ، بیڈ فریم ، ڈریسرز، تختیاں، میزیں اور یہاں تک کہ  گیس کے ٹینک لوڈ کیا تھا اور یہ سامان لائٹ ڈیوٹی گاڑی کی چھت پر پھیلا ہوا تھا۔

اگرچہ ایسا لگتا تھا کہ فرنیچر کسی بھی وقت سڑک پر گرسکتے ہیں لیکن اس شخص نے تمام سامان کے گرد رسی لپیٹے ہوئے تھی۔

ایک ٹِک ٹاک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ ٹیٹرس کی مشہور ویڈیو گیم کھیلنے نے گھر کے مالک کو اپنا سامان ٹھیک طریقے سے رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

فورڈ کے مطابق ایف -150 پک اپ ٹرک 1،840 پاؤنڈ سے لے کر 3،250 پاؤنڈ تک کا بوجھ لے جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں