نایاب نیلا لوبسٹر پکڑا گیا 

نایاب نیلا کیکڑا پکڑا گیا 

فوٹو: فائل


کورنل کے ساحل سے ماہی گیر نے ایک انتہائی نایاب نیلے رنگ کا کیکڑا پکڑ لیا تاہم بعد ازاں اسے سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ 

25 سالہ ماہی گیر ساحلی علاقے میں مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے جب یہ نایاب ایک فٹ لمبا کیکڑا ان کے جال میں پھنس گیا اور ان کے ہاتھ آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کے ہاں بچےکی پیدائش

نیلا کیکڑا کیکڑوں کی ایک انتہائی نایاب قسم ہے، 20 لاکھ میں سے صرف ایک کیکڑا نیلے رنگ کا ہوتا ہے، ماہی گیر نے تصویریں کھینچ کر کیکڑے کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا۔

Blue lobsters acquire their colour as a result of a genetic defect that causes them to produce excessive levels of protein

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ کیکڑا بہت چھوٹا تھا اسے زمین پر نہیں لایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ایسا کیکڑا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں نے نایاب برفانی تیندوے کی جان بچالی

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ماہی گیری کا دوسرا ہی سیزن ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایسا نایاب کیکڑا ملا۔ میں نے اس کی پیمائش کی تو وہ بہت چھوٹا تھا اس لیے مجھے یہ خیال بھی نہیں آیا کہ اسے اپنے پاس رکھوں۔


متعلقہ خبریں