آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک افغان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت، ہوئی۔

مزید پڑھیں: پرامن اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف

افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ہمارا مقصد پرامن، خودمختار، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں