سندھ میں کورونا کی شدت میں اضافہ

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 923 متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 559 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 360 ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 464 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔

کورونا: تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے، فواد چودھری

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس آج ہوا جس میں کورونا کے پھیلاو َوالے شہروں میں لاک ڈاون کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاوَن لگایا جا سکتا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کی تجاویز دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج ، ایف سی ، رینجرز کے ذریعے مدد فراہم ہو گی۔ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر 17 مئی تک 2 روزہ پابندی جاری رہے گی ۔

این سی او سی اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گی، پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔

کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 157 اموات


متعلقہ خبریں