جہانگیرترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی کل وزیراعظم سےملاقات کریں گے

ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی ہے، بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوجائے گی، جہانگیر ترین

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کےہم خیال اراکین اسمبلی کل ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ وزیراعظم کو جہانگیرترین کے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہوں گے۔

تحریک انصاف سے ترین گروپ نہ نکلے، مصالحتکار متحرک

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  ناراض رہنما جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کو منانے کے لیے مصالحت کار متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت جہانگیر ترین اسلام آباد میں موجود ہیں اور آئندہ چند روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مزید متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ترین سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں حمایت کا یقین دلایا ہے۔


متعلقہ خبریں