پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز


لاہور: پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، آج آٹھ ٹیمیں قسمت آزمائی کے لئے میدان میں اتریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں زورو شور سے جاری سپرکبڈی لیگ میں آج پول اے اور بی کی چار چار ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

پہلے مقابلے میں کراچی زورآور کا سامنا کشمیر جانباز سے ہو گا جب کہ دوسرے مقابلے میں گوادر بہادرز اور فیصل آباد شیر دل کے درمیان پیچ پڑے گا۔

تیسرے مقابلے میں پشاور حیدرزکو ساہیوال بلز کا چیلنج درپیش ہو گا جب کہ آخری معرکے میں ملتان سکندرز اور گجرات وارئیرز مدمقابل ہوں گے۔

جیتنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔

گزشتہ روز ہونے والے ایلیمینیٹرز میں ساہیوال اور کشمیر کی ٹیمیں فاتح رہیں جب کہ لاہوراوراسلام آباد کی ٹیموں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان شکستوں کے بعد کبڈی میلے میں لاہور تھنڈرز اوراسلام آباد اسٹارز کا سفر مکمل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں