پی سی بی نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا 

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا۔ 

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  سیرینا آغا 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ہال آف فیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

سیرینا آغا نے یونیورسٹی آف لندن سے ہیومین ریسورس مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی، سیرینا آغا پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 62 واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتے کو ورچوئل سیشن کے ‏ذریعے منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلے ‏کیے گئے تھے۔

بی او جی نے پاکستان کرکٹ کی شہرہ آفاق شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں خراج ‏تحسین پیش کرنے کے لیےمتفقہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کے آغاز کی منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف کو محدود کردیا گیا

کورونا وائرس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان پر سابق کرکٹرز کے اعزاز میں ‏گراؤنڈ میں تقاریب کے انعقاد اور پھر حال ہی میں کلینڈر ایئر 2020 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ ‏کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی ایوارڈز میں نوازنے کے بعد اب قومی کرکٹ کی نامور شخصیات ‏کی خدمات کو سراہنے کے لیے یہ ایک نیا قدم اٹھایا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل چھ اراکین، حنیف محمد، عمران خان، ‏جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں