خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل: سابق وزیر شہرام ترکئی کی واپسی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سیکنڈ شفٹ ابتدائی طورپر خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع سے شروع کی جائے گی ،اس کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ میں اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا، موجودہ ٹیچرز کے علاوہ نئے اساتذہ بھی سیکنڈ شفٹ پروگرام کیلئے بھرتی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیر سیکنڈری ا سکول اساتذہ کو 20 ہزار اوراسٹاف کو 7 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجائیگا جب کہ سیکنڈ شفٹ ا سکول کے اوقات پہلی شفٹ میں اسکول کی چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔

خیبرپختونخوا:شدیدگرمی کے باعث پرائمری اورمڈل اسکولزبندرکھنےکافیصلہ


متعلقہ خبریں