بلاول بھٹو  نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق وزیراعظم کے بیانات بھی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے یہ تاثر جائیگا کہ جس کے ساتھ زیادتی ہوئی قصور اس کا ہے، وزیراعظم کے بیان سے زیادتی کرنے والے کو بہانہ مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں، ہمیں ہمیشہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

گدھوں کی تعداد میں اضافہ، بلاول نے حکومت کو داد دے دی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے منصب پر بیٹھے ہیں جہاں انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، انہیں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے مخالف پاکستان پر الزام لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، یہ حکومت بزدل حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، پارلیمانی اپوزیشن کے ساتھ پیپلز پارٹی بھر پور تعاوَن کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات پر پیپلز پارٹی اور مشترکہ اپوزیشن کا لائحہ عمل جلد سامنے آئے گا۔


متعلقہ خبریں