اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والا بلال عرف بلا گینگ کے 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا خوف، شہری نے چھت سے چھلانگ لگا دی
ہم نیوز نے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلا گینگ کے گرفتار کارندوں سے 76 لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل ،2 پستول بمعہ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نائنتھ ایونیوسگنل پرشہری سے پیسوں سے بھرا ہوا تھیلا چھین کرفرار ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں پولیس کیخلاف شکایت کا نظام متعارف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں سی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی اور پھرملزم بلال عرف بلا کو ٹریس کیا گیا۔