اینٹی وائرس میکافی کے موجد کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس میکافی کے موجد کی جیل میں مبینہ خودکشی

میڈرڈ: اینٹی وائرس میکافی کے موجد جان میکافی کی جیل میں پراسرار موت واقع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان میکافی نے مبینہ طور پر جیل میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم جان میکافی کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اسپین کے حکام نے جان میکافی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے پوتے کو کبھی شہزادہ بننے نہیں دوں گا، شہزادہ چارلس کا اعلان

واضح رہے کہ جان میکافی پر امریکہ میں اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے الزامات تھے اور اسپین کی عدالت نے جان میکافی کی امریکہ حوالگی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں