کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق سینیٹر عثمان کا کڑ کی موت کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے
ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مسلم باغ میں عثمان کاکڑ مرحوم کی رہائش گاہ جا کر ان کے صاحبزادے خوشحال کا کڑ اور دیگر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی آمد کے موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔
جام کمال نے اس موقع پر کاہ کہ صوبائی حکومت ہر وہ اقدام اٹھائے گی جس سے عثمان کاکڑ کے لواحقین اور ان کی پارٹی سمیت ہر شخص کو تسلی و اطمینان حاصل ہو۔ انہوں نے لواحقین کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرتعلیم بلوچستان کامستعفی ہونےکا اعلان
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے مسلم باغ آنے سے قبل شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کے لیے متعلقہ حکام کو لکھ دیا ہے تاکہ وہ اس سلسلے میں آگے بلوچستان ہائی کورٹ سے رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔
بلوچستان میں اپوزیشن کا حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے سے انکار
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن تھری کی ذیلی شق ایک کے تحت بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل دو رکنی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔