ملک بھر میں کورونا سے مزید 23 اموات

فائل فوٹو


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 735 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ٹھیک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ ایک ہزار نو سو پچاسی ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 3 سو 39 افراد کو ویکسن کی ایک خوراک جبکہ 28 لاکھ 15 ہزار 4 سو 54 افراد کو دو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 7 سو 93 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے پاکستان کوموڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہم نیوز نے وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو پچیس لاکھ خوراکیں بھیجی جائیں گی۔ کھیپ رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔


متعلقہ خبریں