پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جنرل باجوہ

میڈیا امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے، جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں ںے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران 21 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ افغان امن تباہ کرنے والے خطے کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرکےعوام کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن اوردیرپا حل پرزور دیا۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف حالات و چیلنجز سے نمٹنےکے لیے بہترین حکمت عملی ضروری ہے۔

عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، جنرل باجوہ

انہوں نے کہا کہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں، مہارت اور فرض کی لگن پاک فوج کا طرہ امتیازہے۔ انہوں ںے کہا کہ
عوام اورافواج میں لازوال تعلق نظراندازکرنے والی فوج ناکام ہوجاتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ تربیت یافتہ فوج عوامی حمایت سے ہرچیلنج کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی جدید خطوط پرتربیت اورنئی ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ا ہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے پرشرکا کومبارکباد دی اور ان سے کہا کہ وہ  پیشہ ورانہ جنگی مہارت و جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی پرحاصل کریں۔

پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر این ڈی یو کے صدرلیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں