کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجےمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔
لنڈی کوتل: مکان میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
جوہرٹاؤن دھماکہ:گاڑی کھڑی کرنے والاملزم راولپنڈی سےگرفتار
علاقہ پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔