ہماری پالیسی بدل گئی ہے، اپنے اڈے کسی کو نہیں دیں گے: شیخ رشید

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بدل گئی ہے، اپنے اڈے کسی کو نہیں دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس: پاک امریکہ تعلقات اور افغان امور پر بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بہت زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام معاملات پر بات ہوئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان، کشمیر اورعالمی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سوالوں کے جوابات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کبھی کسی پاکستانی کو غیر ملک کےحوالے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی پر عمران خان کی حکومت نے کوئی سپورٹ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ افغانستان میں حالات بہتر ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم خود کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طورخم اور چمن بارڈرکو الیکٹرانک کرنے جا رہے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ امن کے شراکت دار ہوسکتے ہیں جنگ کے نہیں، وزیراعظم

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مہاجرین کا مسئلہ پیدا ہوا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
بلوچستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ملک دشمنی کا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن آئی ایس آئی کی اتنی تربیت ہو چکی ہے کہ یہ عناصر اب پنپ نہیں پائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حال ہی میں بلوچستان اور کے پی کے بارڈرز پر گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات اچھے ہیں تو تب ہی گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر 90 فیصد اور ایران بارڈر 50 فیصد تک سیل کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھوڑی بہت ٹُک ٹک لگی رہے گی لیکن پاکستان ان مسائل سے بہتر طریقے سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بگ پاور افغانستان سے نکل گئی۔ انہوں ںے کہا کہ اصل ملک جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ انڈیا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہو گی۔

وزیراعظم نے پالیسی کا اعلان کردیا، امریکہ کے متعلق لائن دیدی: شیخ رشید

ایف اے ٹی ایف کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شق کو بھی دور کردیں گے۔

شیخ رشید احمد ںے کہا کہ ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے اجلاس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی اور سب نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں