انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلش اسکواڈ میں کپتان اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیراسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، سیم کرن، ٹام کرن،لیام ڈاسن، جارج گارٹن، لیام لونگ اسٹون، عادل رشید، جو رووٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
جوفرآ ارچر، جوز بٹلر اور آل راونڈر بین اسٹوکس انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے سری لنکا کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھ،