افغانستان:بدخشاں صوبے کے مزید13اضلاع پرطالبان کاکنٹرول


افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ قریب آتے ہی طالبان اور افغان افواج کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

طالبان کا افغان صوبے بدخشاں کے مزید13 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق لڑائی میں افغان فورسز کے دس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان نے فورسز کی گاڑیوں اور جدید اسلحہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

افغان فورسز نے درجنوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ 300سے زائد طالبان ہلاک کردیئے ہیں، ہلمند میں کیے گئے فضائی حملے میں طالبان کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے تقریباً تمام بڑوں شہروں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ے کہ بگرام ایئربیس سے غیر ملکی افواج کے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ ملک 1990 کی دہائی کی طرح نئی خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں