لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث ہے، فواد چوہدری



وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو سپورٹ کر رہی ہے۔

فوادچودھری نے کہا جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث گینگ کو  پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں نے پکڑ لیا ہے۔

اس موقع پر مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا براہِ راست تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہرٹاوَن دھماکے کے بعد تحقیقات روکنے کے لیے ہزاروں سائبر حملے کئے گئے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے دنیا اب اصل مجرم کی طرف  دیکھے۔ دہشت گرد عید گل کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن وہ پاکستان میں رہائش پذیر تھا۔

 


متعلقہ خبریں