سوات: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا نہ پوچھا گیا۔
وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں، میں کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ: شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے کہا کہ عوام ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ عوام ملک سے اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تم چلے ہوئے کارتوس ہو اور چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں لیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ نے عمران خان کو پرویز مشرف کا سب سے بڑا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کا نمائندہ ہے۔
طے تھا کہ وزیر اعظم اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے سی پیک کو عظیم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد لوگوں پرایسی غلامی مسلط نہیں کی جا سکتی ہے۔