وادی نیلم: حادثے کا شکار ہونے والی کار میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی


وادی نیلم جورا کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی کار میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے آفیسر اختر ایوب کے مطابق گاڑی میں کل 8 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دو بچوں کو زندہ نکالا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بجے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرا اور پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس میں مشکلات پیش آرہی تھی۔

وادی نیلم: سرگن، برفانی تودہ گرنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا صبح ہوتے ہی پھر سے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ جائے حادثہ اور نوسیری ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کی ڈیم میں بھی تلاش کیا جائے گا۔

اختر ایوب نے بتایا کہ دریائے نیلم کے پانی کا بہاؤ انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں