مریم اور شہباز شریف کا جھگڑا آگے بڑھے گا، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم اور شہباز شریف کا جھگڑا آگے بڑھے گا۔

بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اداروں میں بہت زیادہ ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب فیصلہ کرتے ہیں تو تمام ادارے ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی تقاریر سطحی تھیں۔

پی ڈی ایم بلاول اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل و بانی دونوں ہی کھوچکا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے اسپیکر آفس نے وضاحت جاری کر دی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے اسپیکر آفس کی پریس ریلیز کی تردید بھی نہیں آئی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف ہٹے کٹے ہیں اور انہیں صحت کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاورکرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف صرف عدالتوں سے ڈر کر وطن واپس نہیں آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں