اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری مستعفی
ہم نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ رپورٹ پر کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
رنگ روڈ اسکینڈل: اینٹی کرپشن نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا
انہون ںے واضح طور پر الزام عائد کیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں۔