سانپ کو راکھی باندھنے کی کوشش میں بھارتی شہری ہلاک


راکھی کے تہوار میں بہنیں بھائیوں کی لمبی زندگی اور حفاظت کے لیے ان کی کلائیوں پر راکھیاں باندھتی ہیں، تاہم بھارت میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں اپنی ہی بے وقوفی سے نوجوان کی جان چلی گئی۔

بھارتی ریاست بہار میں سانپوں کے شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنے والا 25 سالہ نوجوان نے رکشہ بندھن کو الگ انداز میں منانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے من موہن نے ایک ہی وقت میں دو سانپوں کو پکڑ رکھا ہے ، جبکہ اس کی ماں اور دونوں بہنیں بھی وہیں موجود ہیں۔


راکھی باندھنے سے پہلے بہن کی مدد سے من موہن نے سانپ کو ٹیکا لگایا لیکن اسی دوران ایک سانپ رینگتا ہوا آیا اور نوجوان کے پاوں پر ڈس لیا، اس وقت تو اس کی حالت ٹھیک رہی تاہم بعد میں بگڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند ہندوؤں کا بہیمانہ تشدد

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد من موہن کے اہلخانہ اسے فوری اسپتال لے گئے تاہم وہاں زہر کو نکالنے والا انجیکشن موجود نہیں تھا، جبکہ دوسرے اسپتال جاتے جاتے من موہن کی موت واقع ہو گئی، کیونکہ زہر اس کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ من موہن زخمی سانپوں کو پکڑا کرتا تھا اور ان کی دیکھ بھال کرتا تھا، اس کے علاوہ وہ سانپ کے ڈسے ہوئے لوگوں کا بھی علاج کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں