خواتین کو گھروں میں بند، برقعہ پہننے پر مجبور کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان طالبان

پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، طالبان کا دعویٰ

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان خواتین کو کام پر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کو گھروں میں بند اور برقعہ پہننے پر مجبور کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں.

انہوں نے کہا کہ خواتین کو سفر کی اجازت ہو گی، تاہم تین دن سے زیادہ کا سفرمرد سرپرست کے ہمراہ کرنا ہوگا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان خواتین پر سختی نہیں کر رہے، خواتین حجاب کے ساتھ اپنے اپنے کاموں پر واپس آ سکیں گی۔


متعلقہ خبریں