شہزاد رائے نے انوپم کھیر کا جھوٹ پکڑ لیا


پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے بھارتی اداکار اور مودی سرکار کے بڑے حمایتی اداکار انوپم کھیر کا جھوٹ پکڑ لیا۔

انوپم کھیر نے موسیقی آلات کے بغیر بینڈ پرفارمنس کرنے والے بچوں کی ویڈیو ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے انہیں بھارتی بچے قرار دے دیا، اور ساتھ ہی اپنی فوج کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کر دئیے کہ ان بچوں نے فوجی دھن کا انتخاب کیا کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اصل طاقت کہاں ہے۔

آخر میں انوپم کھیر نے صارفین سے پوچھا کہ یہ بچے کہاں کے ہیں؟


اس پر پاکستانی گلوکار شہزاد رائے میدان میں آگئے اور انوپم کھیر کو ٹیگ کر کے پہلے تو بچوں کے لیے کہے جانے والے تعریفی جملوں کا شکریہ ادا کیا پھر لکھا کہ سر آپ نے ان بچوں کو بھارت کا کہا ہے لیکن اصل میں یہ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور وہ ان سے رابطے میں ہیں اور موسیقی کے آلات بھی بھجوا چکے ہیں۔

چند روز قبل شہزاد رائے نے موسیقی آلات کے بغیر بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں سے متاثر ہو کر مداحوں سے ان کا پتا معلوم کرنے کو کہا تھا۔

گلوکار اور سماجی کارکن نے سوشل میڈیا پر موسیقی کے آلات کے بغیر شاندار بینڈ پرفارمنس دیتے بچوں کی ویڈیوبھی شئیر کی تھی۔

شہزاد رائے نے مداحوں سے گزارش کی تھی کہ اگر کوئی یہ بتادے کہ ان بچوں کا تعلق کس علاقے سے ہے تو وہ موسیقی کے آلات ان بچوں کو پہنچا دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں