ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی ٹیسٹ کا اختتام تاریخی لمحہ تھا، ثقلین مشتاق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کر دی۔ اس موقع پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کام کا تجربہ ہے اور ابھی تمام نظریں نیوزی لینڈ سیریز پر ہیں۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے بہترین اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح اور وقار یونس کے استعفے، وجہ رمیز راجہ نکلے

ثقلین مشتاق نے کہا پلان یہی ہے کہ بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں۔ مصباح الحق اور وقار یونس کے مستعفی ہونے پر کچھ نہیں کہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کے بعد ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں