امریکی گلوکار کی کامیابی کے پیچھے پاکستانی بچے کا ہاتھ


پاکستانی بچے نے ہالی ووڈ میں دھوم مچا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہالی ووڈ کے مشہور سنگر کینے ویسٹ کے نئے البم کا ایک ٹریک پاکستانی بچے آصف اسود نے تیار کیا ہے۔

اس ایچیومنٹ میں معاون خصوصی زلفی بخاری بھی بچے کو سراہے بغیر نہ رہ سکے، زلفی بخاری نے ٹوئٹ  کے ذریعے اسود کے ٹیلنٹ کو سراہا، انہوں نے لکھا کہ ہمیں ابھرتے ہوئے ستارے آصف اسود پر بہت فخر ہے، جن کے کام نے کینے ویسٹ کے گانے آف دی گرڈ کو ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست بنا دیا ہے۔


زلفی بخاری نے مزید کہا کہ اسود نے واحد جنوبی ایشیائی اور پاکستانی بچے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے جس نے پروڈکشن میں اتنا بلند نام کمایا ہے۔

زلفی بخاری نے اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں امریکا کے ٹاپ 100 گانوں میں کینے ویسٹ کا ” آف دی گرڈ ” گانا دوسرے نمبر پر ہے، جسے  آصف اسود نے پروڈیوس کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں