گوگل نے سال 2021 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سرچز کی رپورٹ جاری کر دی۔
رواں سال سب سے زیادہ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کا میچ سرچ کیا گیا، اس کے علاوہ بھارت انگلینڈ مقابلہ، انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)، این بی اے اور یورو 2021 بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایونٹس ہیں۔
سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی خبروں میں افغانستان، اے ایم سی اسٹاکس، کوویڈ ویکسین، ڈوج کوائن اور جی ایم ای اسٹاکس کی خبریں شامل ہیں۔
رواں سال جن اداکاروں کو سب سے زیادہ گوگل کیا گیا ان میں ایلک بالڈون سہرفہرست ہیں۔ یاد رہے کہ ایلک بالڈون فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو غلطی سے گولی مار بیٹھے تھے۔
2021 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
ان کے علاوہ پیٹ ڈیوڈسن، بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آرین خان جو کہ منشیات کیس میں زیر حراست رہے، جینا کاروانو اور ایم ہیمر شامل ہیں۔
2021 میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ایتھلیٹس میں کرسچن ایریکسن، ٹائیگر ووڈز، سیماونے بائلز، ایما ریڈوکانو اور ہینری رگز شامل ہیں۔