دعا کریں پیٹرول مزید سستا ہو جائے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دعا کریں پیٹرول مزید سستا ہو جائے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے لیکن اتنا نہیں ہوا ، دعا کریں پیٹرول مزید سستا ہو جائے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سستی گیس کے عادی افراد کو عادتیں بدلنا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کے ذخائر ہر سال نو فیصد کم ہو رہے ہیں ۔ بڑے شہروں کے اٹھائیس فیصد افراد کا بوجھ پورے ملک کے اٹھہتر فیصد عوام اٹھا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کا پورا نظام ری اسٹرکچر کرنا ہوگا ۔ یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں گیس نہیں رہے گی۔


متعلقہ خبریں