عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کراچی: عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ یہ حکم نامہ سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا ہے۔

نان ایکسپورٹ صنعتوں کو کل سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے یہ حکم نامہ صوبے میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت عالیہ سندھ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

ہوشیار: گیس کی قیمت پیٹرولیم پالیسی کے مطابق طے کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے گیس کنکشنز بھی منقطع کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو 11 دسمبر سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی، حماد اظہر

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں