مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی ، لاقانونیت اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔
تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر ! ۲۲ کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2021
مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔